روبوٹ کھلونے کینوس پر مصوری کرنے لگے

جارجیا: تجریدی آرٹ کے مصور اپنے کینوس پر اندھا دھند رنگ بکھیرکر فن پارے تخلیق کرتے ہیں۔ اب ایک خاتون سائنسداں نے چھوٹے روبوٹ سے کینوس پر مصوری تخلیق کرنے کا کام لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان روبوٹ کو مصور قابو کرتے ہوئے اپنی پسند کے ڈیزائن بھی بناسکتا ہے۔

جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ماریہ سانتوس نے ایک سسٹم بنایا ہے جسے دیگر فن کار بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں کمپیوٹر کے ذریعے کینوس کا علاقہ منتخب کرکے روبوٹ کو چلایا جاتا ہے۔ ہرروبوٹ پر اپنی پسند کا رنگ لگایا جاسکتا ہے۔ جیسے جیسے روبوٹ آگے بڑھتا ہے اور یوں کینوس پر رنگ بکھرتے جاتے ہیں۔ اس طرح ایک ساتھ 12 روبوٹ بہت تیزی سے فن پارے تخلیق کرسکتے ہیں۔

ماریہ سانتوس کہتی ہیں کہ ہم نے اس اختراع سے مصور کی رنگوں کی تھالی کو بڑھا دیا ہے۔ ایک سے زائد روبوٹ مل کر انسانی مصور کی استعداد کو بڑھاتے ہیں۔ اس طرح روبوٹ اور کمپیوٹر سے عمدہ تخلیقات کی جاسکتی ہیں۔

کسی بھی روبوٹ پر رنگ نہیں ڈالا جاتا بلکہ وہ خود تین بنیادی رنگوں سے بھرے ہیں ان میں نیلا، پیلا اور بنفشی رنگ شامل ہے۔ ان کے ملاپ سے مزید شیڈ اور رنگ بن سکتے ہیں۔ ماریہ کے مطابق تینوں روبوٹ ملک کر بہت اچھے انداز میں کام کرسکتے ہیں اور رنگ ضائع نہیں ہوتے۔ اس عمل میں ایک روبوٹ دوسرے سے رابطے میں بھی رہتا ہے۔

اس نظام کو روبوٹ کے حوالے نہیں کیا گیا بلکہ رنگوں کے انتخاب، شدت اور ڈیزائن کو خود آرٹسٹ منتخب کرتا ہے۔ اس طرح روبوٹ کے چلنے کا راستہ بھی مصور طے کرسکتا ہے۔ اس طرح جو کچھ مصور کے دماغ میں ہوتا ہے روبوٹ اس پر کام کرتا ہے اور حسبِ خواہش فن پارہ تخلیق کیا جاسکتا ہے۔

اس عمل میں سب سے مشکل کام روبوٹ میں پینٹ بھرنا تھا۔ لیکن مائع پینٹ کو فوری طور پر خشک کرنا ایک اور بڑا چیلنج تھا۔ یہ روبوٹ پہیوں پر چلتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور پینٹ خشک نہ ہونے سے پورا کینوس گندا ہوسکتا ہے۔ اس کا ایک حل یہ تھا کہ چھوٹے ڈرون سے رنگ پھینکیں جائیں۔ تاہم اس کے لیے روبوٹ میں کچھ خاص تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح روبوٹ دھیرے دھیرے چلتے ہوئے اپنا ڈیزائن بناتے ہیں اور ہر روبوٹ پر ایک برش لگا ہے جو رنگوں کو کینوس پر بکھیرتا رہتا ہے۔

The post روبوٹ کھلونے کینوس پر مصوری کرنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں