لاہور: نسیم شاہ کو زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کھلانے کا خطرہ مول نہیں لیا جائے گا۔
سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے پیسر گروئن انجری کا شکار ہوکر قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں دوسرے مرحلے سے دستبردار ہوگئے تھے، طبی معائنے کیلیے ان کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے لیکن انھیں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام دیا جائے گا،مینجمنٹ کا خیال ہے کہ افریقی ٹیم کی میزبانی کے بعد ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ شیڈول ہے،ایسے میں اہم بولر کو آرام کا موقع دینا مناسب ہوگا۔
محمد موسیٰ سمیت ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سامنے آنے پیسرز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، زمبابوے سے ون ڈے سیریز کے میچز 30 اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، اس کے بعد لاہور ٹی ٹوئنٹی میچزکا میزبان ہوگا۔
The post زمبابوے سے سیریز، نسیم شاہ کو کھلانے کا خطرہ مول نہیں لیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل