لندن: انگلینڈ آئندہ برس پاکستان میں ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے اپنی ’’سی ٹیم‘‘ بھیج سکتا ہے جب کہ یہ دورہ پاک سرزمین پر بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
ای سی بی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز سے تصادم سے بچنے کیلیے سی ٹیم کے انتخاب پر غور کر رہا ہے، دورہ سری لنکا میں ٹیسٹ سلیکشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بورڈ ان میچز کیلیے بہترین دستیاب پلیئرز کو منتخب کرے گا۔
ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دونوں ایشین ملکوں کے دورے سے قبل انگلینڈ کو راہ میں حائل بیشتر رکاوٹوں کو بھی دور کرنا ہوگا، سری لنکا آنے والے مہمان ایتھلیٹس کیلیے کورونا کی وجہ سے سخت شرائط لاگو ہیں، سری لنکن حکام اس میں کوئی نرمی کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ مجوزہ دورہ پاکستان بگ بیش اور دورہ سری لنکا سے متصادم ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب وائٹ بال میں انگلش کپتان ایون مورگن پہلے ہی کہہ چکے کہ آئندہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 سے قبل وہ اپنی بہترین الیون میدان میں اتارنا چاہیں گے تاکہ بہترین کمبی نیشن ترتیب دے پائیں، چند انگلش کرکٹرز ڈیوڈ مالان، ٹام بینٹن، ٹام کرن پہلے ہی بگ بیش سے معاہدے کرچکے ہیں۔
The post جنوری میں دورہ پاکستان کیلیے انگلینڈ کا ’’سی ٹیم‘‘ بھیجنے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل