زمبابوے کے خلاف ہوم سیریزمیں بیٹنگ کوچ یونس خان اور اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کو ٹیم مینجمنٹ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق ہی بلے بازوں کی خامیوں کودور کرنے میں مدد دیں گے۔
پی سی بی ذرائع کےمطابق سابق کپتان یونس خان کے ساتھ بیٹنگ کوچ کا معاہدہ دورہ انگلینڈ تک کا تھا، پی سی بی نے یونس خان کے ساتھ ابھی تک نیا معاہدہ نہیں کیا، بورڈ حکام کے نزدیک ٹیسٹ میچز کے دوران یونس خان کی موجودگی زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہے، طویل فارمیٹ میں انکی ڈریسنگ روم میں موجودگی سے بلے بازوں کو دورہ انگلینڈ میں بہتر پرفارمنس دینے میں مدد ملی۔
زمبابوے کے خلاف سیریز میں چوں کہ ٹیسٹ میچز شامل نہیں، اس لیے یونس خان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم انتظامیہ کا حصہ بنایاجاسکتاہے، ان کے ساتھ بات چیت جاری ہے جس میں انہیں لمبے عرصے کے لیے نیوزی لینڈ سے ذمہ داری سونپی جائے گی۔
نیوزی لینڈ میں پاکستان نے دو ٹیسٹ میچز کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان شاہین بھی اس دورے میں ساتھ ہوگی۔ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز بھی طے ہے۔
زمبابوے کے خلاف مجوزہ ٹیم انتظامیہ میں مصباح الحق ہیڈکوچ، منصور رانا ٹیم مینجر، وقاریونس بولنگ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک، شاہد اسلم معاون ٹوہیڈکوچ مصباح الحق، کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری سکیورٹی مینجر، رضا راشد میڈہا مینجر شامل ہیں، ملنگ علی مساجر ہوں گے۔
The post زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز؛ یونس اور مشتاق کو ٹیم مینجمنٹ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل