کارلوس بریتھ ویٹ پشاور زلمی کو پی ایس ایل 5 کا چمپیئن بنانے کےلیے پرعزم

 کراچی: ویسٹ انڈیز کو ورلڈ چمپیئن بنانے والے کارلوس بریتھ ویٹ پشاور زلمی کو پی ایس ایل فائیو کا چمپیئن بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔

اپنے ایک اںٹرویو میں بریتھ ویٹ کا کہنا تھا کہ ان کے لئے پشاور زلمی سے ایک بار پھر منسلک ہونا بہترین ہے، زلمی ٹیم فیملی کی طرح ہے، کرکٹ ہمارا جنون ہے، خوشی ہے کہ کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،پشاور زلمی اور پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنے کھیل سے محظوظ کرنا چاہتے ہیں، ان کی پوری توجہ پی ایس ایل 5 کے ٹائٹل پر ہے، ہم 3 میچز جیت کر ٹائٹل جیتنے کے لیے پرامید ہیں، موجودہ صورتحال میں پی ایس ایل پلے آف کا ہونا اور پاکستان آنا باعث خوشی ہے۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کے دور میں اپنے کھیل سے پاکستانی شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹ لانا باعث خوشی ہوگا، پاکستانی فینز سے درخواست کروں گا کہ کویڈ19سے بچاؤ کے لیے بہت احتیاط کریں۔

یاد رہے کہ کارلوس بریتھ ویٹ نے ورلڈ ٹی ٹوئٹی کپ 2016 کے فائنل میں انگلینڈ کو آخری اوور میں 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

The post کارلوس بریتھ ویٹ پشاور زلمی کو پی ایس ایل 5 کا چمپیئن بنانے کےلیے پرعزم appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں