پی ایس ایل 5؛ لاہور قلندرز کے سمت پٹیل سب سے پہلے پاکستان پہنچ گئے

 کراچی: پی ایس ایل 5 کے لیےلاہور قلندرز کے سمت پٹیل سب سے پہلے پاکستان پہنچنے والے غیرملکی کرکٹر بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ 5 کے لئے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا سلسلہ 10 نومبر تک جاری رہے گا، کھلاڑیوں کو 48 گھنٹوں کا قرنطینہ کرنا ہوگا، ایونٹ میں شریک تمام کرکٹرز کے 2 کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

واضح رہے پی ایس ایل  5 کو کورونا وائرس کی وجہ سے 40 میچز کے بعد ادھورا چھوڑنا پڑا تھا، اب پلے آف اور فائنل کا انعقاد14 سے17 نومبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، اس مرحلے میں ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے جگہ بنائی ہے۔

The post پی ایس ایل 5؛ لاہور قلندرز کے سمت پٹیل سب سے پہلے پاکستان پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں