ڈیگو میراڈونا ’غربت‘ کے عالم میں دنیا سے رخصت ہوئے

بیونس آئرس / لندن: ارجنٹائن کے عظیم سابق فٹبالر ڈیگو میراڈونا ’غربت‘ کے عالم میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

وکیل کے مطابق میراڈونا کے اکاؤنٹ میں ’صرف‘ 75 ہزار پاؤنڈ موجود ہیں،لواحقین اثاثوں کی ملکیت کیلیے قانونی کارروائی شروع کریں گے جس میں کاریں، گھر اور جیولری شامل ہے،اس کی مالیت 150 ملین پاؤنڈ ہے۔

60 سالہ میراڈونا کا بدھ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا تھا، انھوں نے اپنے کیریئر میں بہت دولت کمائی، اب بھی بیلاروسی کلب ڈائنامو برسٹ کے اعزازی چیئرمین کے ناطے انھیں 15 ملین ڈالر مل رہے تھے۔

ڈیگو میراڈونا کی شرٹ 2 ملین ڈالر میں فروخت ہونے کی توقع

ارجنٹائن کے آنجہانی عظیم فٹبالر ڈیگو میراڈونا کی شرٹ 2 ملین ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان ہے،ورلڈ کپ  1986 میں انگلینڈ کیخلاف میچ میں میراڈونا نے یہی شرٹ پہنی ہوئی تھی جب ان کے ایک متنازع گول نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا تھا۔ اسی میچ کے بعد سابق انگلش فٹبالر اسٹیو ہوج نے میراڈونا سے شرٹ کا تبادلہ کیا، یہ اب مانچسٹر میں انگلینڈ کے نیشنل فٹبال میوزیم میں موجود ہے۔

نیوجرسی کی ایک آکشن کمپنی کے ڈیوڈ امیرمین نے کہا کہ اس شرٹ کی قدر اب 2 ملین ڈالر تک ہوگی۔

 

The post ڈیگو میراڈونا ’غربت‘ کے عالم میں دنیا سے رخصت ہوئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں