کراچی: پی ایس ایل5پلے آف میچز میں پشاور زلمی نے فاف ڈوپلیسی سے بلند توقعات وابستہ کرلیں۔
کراچی میں ہفتے سے شروع ہونے والے پی ایس ایل5 پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض سنبھالیں گے، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ آئی پی ایل سیزن میں کارکردگی کے پیش نظر فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیٹنگ کے معیار اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کے تجربے کی بدولت اسٹار کرکٹر ایک مکمل پیکیج ہیں،وہ ہماری فتوحات کا راستہ بنا سکتے ہیں۔لیگ مرحلے میں 10میں سے صرف 4میچز جیت پانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ کچھ غلیطاں ہوئیں،کمبی نیشن بھی نیا تھا،غیر ملکی کرکٹرز میں ٹام بینٹن،لیوس گریگوری اور کارلوس بریتھ ویٹ توقعات کے مطابق فتوحات نہ دلا سکے، اس وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ رہا،بہرحال اہم یہ ہے کہ ہم ٹاپ4 میں جگہ بنا چکے اور اب ایلیمنیٹرز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں،تیاریاں بھرپور ہیں،لاہور قلندرز کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہے،حریف کو آسان نہیں سمھیں گے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ حیدر علی ایک اچھے کرکٹر اور ڈومیسٹک کرکٹ کی طرح انٹرنیشنل میچز میں بھی جارحانہ انداز سے کھیلتے ہیں،امید ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کامیاب کرکٹر کے طور پر پاکستان کو بہت سارے میچز جتوائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ میں اننگز کے آخری اوورز میں بیٹسمین اور بولرز کے درمیان کشمکش کا چیلنج پسند کرتا ہوں،فیصلہ کن لمحات میں بہتر بولنگ کیلیے میں نے اپنی مہارت پر کام کیا،اس کی وجہ سے کارکردگی میں بہتری بھی آئی ہے، آخری اوورز میں بولنگ ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، میں اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہوں، کامیابی بھی مل جاتی ہے۔
ورلڈکپ 2023میں شرکت ہدف ہے، جب تک فٹ رہا کھیلوں گا
وہاب ریاض نے کہاکہ جب تک میری فٹنس اور پرفارمنس برقرار رہی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، ورلڈکپ 2023میں شرکت میرا ہدف اورامید ہے کہ اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔
The post پشاور زلمی نے ڈوپلیسی سے بلند توقعات وابستہ کرلیں appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل