لاہور: قومی ٹیم کے اسپنرافتخاراحمد کا کہنا ہے کہ پارٹ ٹائم بولرنہیں بیٹنگ آل راؤنڈرہوں۔
افتخاراحمد کا کہنا ہے کہ پارٹ ٹائم بولرنہیں بیٹنگ آل راؤنڈر ہوں، ڈومیسٹک کرکٹ کے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور 4 روزہ میچز میں کافی وکٹیں لی ہیں، اسی وجہ سے کپتان، منیجمنٹ اورساتھی کرکٹرزاعتماد کرتے ہیں، زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے بھروسہ کرتے ہوئے ہی بولنگ کا موقع دیا توشراکت توڑنے کی ضرورت تھی، زیادہ ڈاٹ بال کرتے ہوئے پریشر بڑھانے کی کوشش کی اور5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، اس سے بھی بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ کارکردگی ٹیم کے لیے فتح کا راستہ بنانے میں مدد گار ثابت ہوئی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں سنچری بنانے والے برینڈن ٹیلرکو پویلین بھیج کرزیادہ خوشی ہوئی، عماد وسیم ایک اچھے بولرہیں لیکن اتوار کو ان کا دن نہیں تھا۔
The post پارٹ ٹائم بولرنہیں بیٹنگ آل راؤنڈرہوں، افتخاراحمد appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل