وزیراعظم سے افغان ٹیم کی ملاقات، افغان کپتان کا پاکستان سے سیریز کا مطالبہ

کابل: وزیراعظم عمران خان سے افغان کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی اور پاک افغان سیریز کروانے کا مطالبہ بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے سرکاری دورے پر کابل میں موجود ہیں جہاں ان سے افغانستان کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی اور اس دوران افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ پیش کیا۔

افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے وزیر اعظم عمران خان سے پاک افغان کرکٹ سیریز کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستی سریز کا انعقاد ہو جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ میری بھی یہ رائے ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سریز جلد ہونی چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم موجودہ دور میں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

The post وزیراعظم سے افغان ٹیم کی ملاقات، افغان کپتان کا پاکستان سے سیریز کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں