ریکارڈ بک میں بابر اعظم کے مزید کارنامے درج

 کراچی:  ریکارڈ بک میں بابر اعظم کے مزید کارنامے درج ہوگئے جب کہ سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز میں سب کو کافی پیچھے چھوڑ دیا۔

پی ایس ایل فائنل میں بابر اعظم نے مشکل وکٹ پر ناقابل شکست 63 رنز بناکر اپنی ٹیم کراچی کنگز کو چیمپئن بنوایا، انھوں نے 2 حصوں میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 473 رنز بنائے، اس دوران 3 مرتبہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

بابر نے حالیہ اننگز کے بعد رواں برس سب سے زیادہ ٹی 20 رنز اسکور کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا، وہ اب تک 32 میچز میں 56.45 کی ایوریج اور 136.63 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1242 رنز بنا چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں یواے ای میں لگاتار آئی پی ایل میچز کھیلنے والے کرکٹرز بھی ان کے قریب تک نہیں پہنچ پائے، دوسرے نمبر پر موجود لوکیش راہول کے رنز کی تعداد 993 جبکہ 986 رنز کے ساتھ مارکس اسٹوئنس تیسرے نمبر پر ہیں، الیکس ہیلز (928) چوتھے، فخرزمان (872) پانچویں، محمد حفیظ (865) چھٹے اور شعیب ملک (827) رنز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔ بابر اعظم کی ایک اور ماسٹر کلاس اننگز پر سابق کرکٹرز نے بھی ستائش کی ہے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصرحسین نے ٹویٹ کیا کہ ایک مختلف وکٹ پر بابر نے کسی بھی دوسرے کھلاڑی بانسبت زیادہ بہتر بیٹنگ کی، یہ ان کی کلاس ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم کرکٹر ای ین بشپ ٹویٹ میں بابر اعظم کا نام لکھنے کے بعد آگے مزید کچھ لکھ ہی نہیں پائے اور جگہ خالی چھوڑدی۔

The post ریکارڈ بک میں بابر اعظم کے مزید کارنامے درج appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں