ارشد ندیم کواولمپکس کی تیاریوں کے لئے قازقستان بھجوانے کا فیصلہ

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو اولمپکس کی تیاریوں کے لئے قازقستان بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

صدراتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوِئے کہا کہ قازقستان کا فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی ارشد ندیم کو قازقستان بھجوا دیا جائے گا۔ ارشد ندیم کی ٹریننگ پرآنے والے تمام اخراجات اتھلیٹکس فیڈریشن برداشت کرے گی، حکومتی سطح پر ارشد ندیم کی بیرون ملک ٹریننگ کے حوالے سے کوئی جواب  نہیں ملا۔

جیولین تھرومیں ارشد ندیم کے اولمپکس میں میڈل جیتنے کے امکانات ہیں، تاہم اس کے لیے اسے اچھی ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس ارشد کی ٹریننگ کے لیے فن لینڈ اور قازقستان کے آپشنز تھے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے قازقستان کا انتخاب کیا ہے۔ وہاں سے کوئی غیرملکی کوچ پاکستان آنے کو تیارنہیں۔ اس لیے ارشد کو وہاں جاکر اپنی ٹریننگ کرنا پڑے گی۔

 

The post ارشد ندیم کواولمپکس کی تیاریوں کے لئے قازقستان بھجوانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں