ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی اور کپتان ویرات کوہلی کو فینٹسی لیگ ایپس کی تشہیر پر ہائیکورٹ سے نوٹس مل گیا۔
مدراس ہائیکورٹ کی جانب سے گنگولی اور کوہلی سمیت کچھ بالی ووڈ اداکاراؤں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے جو فینٹسی لیگ ایپس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
آئی پی ایل کے آغاز سے قبل ہی ان ایپس میں کافی دلچسپی پیدا ہوئی جس میں شائقین سے اپنی الیون منتخب کرنے کو کہا جاتا ہے، بعض ایپس فینٹسی لیگ کی آڑ میں جوا بھی کھلا رہی ہیں۔
The post گنگولی اور کوہلی کو فینٹسی لیگ ایپس کی تشہیر پر قانونی نوٹس مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل