ٹی ٹوئنٹی؛ زمبابوے کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ

 راولپنڈی: آخری ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری آخری ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عبداللہ شفیق آج ڈیبیوکریں گے، عماد وسیم اور موسی خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فہیم اشرف، محمد حفیظ اور وہاب ریاض آج گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہیں۔

اس متعلق زمبابوے کے کپتان کا کہنا ہے کہ ہم نے 170 رنزبنا لئے تومیچ دلچسپ ہوگا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کوہرا دیا تھا یوں ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز بھی پاکستان کے نام ہوگئی تھی۔

The post ٹی ٹوئنٹی؛ زمبابوے کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں