سڈنی: اسٹیون اسمتھ بھارت کیلیے وبال جان بن گئے، لگاتار دوسری سنچری سے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 51 رنز سے فتح دلا دی۔
سیریز میں بھی 0-2 کی ناقابل شکست برتری مل گئی، فاتح سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 389 رنز بنائے، اسمتھ نے 104 رنز اسکور کیے، ڈیوڈ وارنر، مارنس لبوشین، گلین میکسویل اور ایرون فنچ نے بھی ففٹیز سے فتح میں حصہ ڈالا، جواب میں مہمان ٹیم 9 وکٹ پر 338 رنز تک محدود رہی، ویرات کوہلی کے 89 اور لوکیش راہول کے 76 رنز ناکافی ثابت ہوئے۔
پیٹ کمنز نے 3وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بیٹنگ کیلیے موزوں کنڈیشنز پر پہلے بیٹنگ کے اپنے فیصلے کو درست ثابت کر دیا، انھوں نے ساتھی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ہمراہ 142 رنز کی شراکت بنائی، انھوں نے 60 رنز بنائے،وارنر 83 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے، سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے مسلسل دوسرے میچ میں سنچری مکمل کرتے ہوئے 104 رنز بنائے، مارنس لبوشین نے 70 اور گلین میکسویل نے ناقابل شکست 63 رنز سے ٹیم کا ٹوٹل 4 وکٹ پر 389 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے سیریز میں واپسی کیلیے احتیاط سے اننگز کا آغاز کیا، میانک اگروال (28) اور شیکھر دھون (30) کے درمیان اوپننگ شراکت 58 رنز تک محدود رہی، کپتان ویرات کوہلی اور لوکیش راہول نے ٹیم کو ہدف کی جانب گامزن رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے بالترتیب 89 اور 76 رنز بنائے مگر ان کی یہ کاوش ناکافی ثابت ہوئی۔
بھارتی سائیڈ مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 338 رنز تک محدود رہی، پیٹ کمنزنے 3 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زامپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
The post اسٹیون اسمتھ بھارت کیلیے وبال جان بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل