اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کی خصوصی دعوت پر جنوبی افریقی سیکیورٹی وفد اسلام آباد پہنچ گیا جہاں وفد کے ارکان کابلی پلاؤ، مٹن، چکن، سیخ کباب سے سے لطف اندوز ہوئے۔
ایکسپریس کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد پاکستان میں غیرملکی کرکٹ ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔
سیکیورٹی وفد نے ایف سیون مرکز اسلام آباد میں نجی ریسٹورنٹ میں کابلی پلاؤ، مٹن، چکن، سیخ کباب اور دال کباب کھائے اور دل کھول کر کھانوں کی تعریف کی۔
جنوبی افریقی وفد کے ہمراہ زمبابوے آفیشلز نے بھی لذیذ پاکستانی کھانے کھائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان وفد کے ہمراہ تھے۔ آئندہ سال جنوری میں جنوبی افریقا کی ٹیم دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پاکستان آئے گی۔
The post جنوبی افریقی سیکیورٹی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، پاکستان کھانوں کے معترف appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل