کراچی: ساؤتھ ایشین گیمز 2019 میں پاکستان کے لیے میڈلز حاصل کرنے والے قومی کھلاڑیوں کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بطور ستائش و انعام چیک جاری کر دیے گئے۔
بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی خصوصی ہدایت پر پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی کے ڈائریکٹر رفیق پیرزادہ نے کھلاڑیوں کو چیک تقسیم کیے، خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کوایک 25 ہزار،انٹرنیشنل باکسر گلزیب کو5 لاکھ، خواتین انٹرنیشنل باکسرز مہرین بلوچ اور رضیہ بانو کو ڈھائی، ڈہائی لاکھ روپے کے چیک دیے گئے،نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز 2019 میں ماحور شہزاد ویمن بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل تھیں،پلوشہ بشیر،ہما،سحر اور غزالہ بھی اسی ٹیم کا حصہ تھیں۔
انٹرنیشنل باکسر گلزیب نے 69 کلوگرام ویٹ کے فائنل میں بھارتی باکسر کا مقابلہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا تھا،مہرین بلوچ نے 56 کلوگرام اور رضیہ بانو نے 52 کلو گرام کے ایونٹس میں پاکستان کے لیے برانز میڈلز جیتے تھے۔
The post ساؤتھ ایشین گیمزمیں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامی چیک جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل