خودکار کیمرے نے گنجے امپائر کو فٹبال سمجھ لیا

ایڈنبرا: کبھی کبھی مشینوں کی غلطیاں بہت ہی مضحکہ خیز ہوجاتی ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال چند دن پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ہے جس میں خودکار کیمرا فٹبال کے بجائے گنجے امپائر کی طرف بار بار گھوم رہا ہے، جس کی وجہ سے ناظرین کو اصل میچ کی جگہ امپائر کو دیکھنا پڑ رہا ہے۔

یہ واقعہ 24 اکتوبر کے روز ’’اسکاٹش چیمپئن شپ‘‘ کے دوران ایک میچ میں پیش آیا، جس میں کیلیڈونیئن تھسٹل اور ایئر یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

کورونا وبا کی وجہ سے فٹبال اسٹیڈیم بھی شائقین سے بالکل خالی تھا اور تمام میچز صرف اسپورٹس چینل کے ذریعے ہی دیکھے جاسکتے تھے۔ اس دوران ناظرین نے دیکھا کہ کیمرا بار بار اصل گیند پر سے ہٹ کر گنجے امپائر کے چمکتے ہوئے سر کی طرف گھوم رہا ہے جو زیادہ وقت میدان کے خالی حصے میں کھڑا رہتا تھا۔

نتیجہ یہ ہوا کہ فٹبال شائقین اس میچ کے بعض اہم مواقع پر کھیل دیکھنے کے بجائے گنجے امپائر کا سر ہی دیکھتے رہ گئے اور دوسری طرف گول ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسکاٹش چیمپئن شپ کی انتظامیہ نے اس سال اپنی براہِ راست نشریات کو خودکار انداز میں پیش کرنے کےلیے مصنوعی ذہانت کے حامل ’’فور کے اسپورٹس کیمرے‘‘ بنانے والی امریکی کمپنی ’’پکسلوٹ‘‘ (Pixellot) سے معاہدہ کیا تھا۔

اس کے بعد فخریہ اعلان کیا گیا کہ اس سال اسکاٹش چیمپئن شپ کی براہِ راست نشریات میں ’’ذہین اور خودکار کیمروں‘‘ سے کام لیا جائے گا جنہیں کنٹرول کرنے کےلیے کسی انسان کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تاہم یہ واقعہ ہوجانے کے بعد اسکاٹش چیمپئن شپ انتظامیہ اور پکسلوٹ، دونوں کو انتہائی شرمندگی اٹھانا پڑی جس کے بعد پکسلوٹ کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کے خودکار کیمروں پر کسی ہیکر نے حملہ کردیا تھا، تاہم وہ معاوضے کی آدھی رقم اسکاٹش چیمپئن شپ انتظامیہ کو واپس کر رہے ہیں۔

The post خودکار کیمرے نے گنجے امپائر کو فٹبال سمجھ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں