آرمی چیف کا ہاکی کےعظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئرکے انتقال پراظہارافسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کےعظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئرکے انتقال پراظہارافسوس کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ہاکی کےعظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئرکے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بڑے کھلاڑی اورعظیم انسان سے محروم ہوگیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوارخاندان کوصبراورہمت عطافرمائے۔

واضح رہے کہ اکستان ہاکی کا درخشندہ ستارہ اوراپنے دورکے عظیم سینٹرفارورڈ اولمپین عبدالرشید جونیئر 79 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے تھے جو شدید علالت کا شکارتھے۔

The post آرمی چیف کا ہاکی کےعظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئرکے انتقال پراظہارافسوس appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں