کراچی: قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ہے کہ خدا نے انہیں بیٹیوں جیسے خوبصورت تحفے سے نوازا۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اروہ اور اپنی دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا ’’میری بیٹیاں میری زندگی میں اللہ کا سب سے خوبصورت تحفہ ہیں۔ مجھے اپنی دوسری بیٹیوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا، خاص طور پر اس وقت جب وہ بڑی ہورہی تھیں۔ لیکن اب میرے پاس عروہ کو بڑا ہوتا دیکھنے کا وقت ہے اور یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے اللہ سے اپنی ننھی بیٹی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ اسے سلامت رکھے اور اس کے ساتھ آس پاس موجود تمام بچوں کی حفاظت کرے۔‘‘
واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو خدا نے 5 بیٹیوں سے نوازا ہے۔ وہ اپنی تمام بیٹیوں سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ اور اکثر اپنی بیٹیوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے نام اجوہ، اقصیٰ، انشا، اسمارہ اور سب سے چھوٹی بیٹی کا نام عروہ آفریدی ہے۔
The post بیٹیاں زندگی میں اللہ کا سب سے خوبصورت تحفہ ہیں، شاہد آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل