راولپنڈی: ٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی ہے، پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم میں بابراعظم ، فخر زمان ، حیدر علی ، محمد حفیظ ، محمد رضوان ، خوشدل شاہ، فہیم اشرف ، وہاب ریاض ، حارث روف ، محمد حسنین اور عثمان قادر شامل ہیں۔ عثمان قادر اپنے ٹی 20 انٹر نیشنل کیرئیر کا آغاز کررہے ہیں۔
ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے،کوشش کریں گے زمبابوے کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔
The post پہلا ٹی 20 ؛ زمبابوے کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل