منگیتر کے انکار پر دلہا نے اکیلے ہی شادی کرلی

برازیلیا: برازیل میں دلہا نے عین شادی سے چند روز قبل منگیتر کی جانب سے انکار پر تقریب منسوخ کرنے کے بجائے اکیلے ہی شادی کرلی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ڈاکٹر ڈیوگو رابیلو اور وائٹور بیونو کی گزشتہ برس نومبر میں منگنی ہوئی تھی اور اس برس شادی تھی تاہم منگنی کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑے ہوتے رہے یہاں تک کہ شادی کی تقریب کے لیے مقام و طعام مقرر ہونے کے بعد منگیتر نے شای سے انکار کردیا۔

groom marriage without bride brazil

دلہن کی جانب سے شادی سے انکار پر دل برداشتہ دلہا نے غم کی تصویر بننے کے بجائے شادی کی تقریب بغیر دلہن کے ہی منعقد کرنے کی ٹھانی اور کورونا کے باعث محض 40 مہمانوں پر مشتمل تقریب ساحل پر منعقد کی۔

اس تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ مہمانوں نے اکیلے دلہا کو مبارک بادیں دیں اور تھائف بھی پیش کیے۔ دلہا کا مہمانوں کے ساتھ فوٹو سیشن بھی ہوا اور مزیدار پکوانوں سے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔

groom marriage without bride 2

دلہا ڈاکٹر ڈیوگو نے دلہن کے بغیر شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اس دن کو اپنی زندگی کا خوش گوار ترین دن قرار دیا۔ دنیا کے اس انوکھے دلہا نے مزید لکھا کہ میں نے ایک غمگین صورت حال کو مزاح میں بدل دیا اور آج میں خوش ہوں کیوں کہ میں ان کے ساتھ ہوں جنہیں میں بہت پیار کرتا ہوں۔

The post منگیتر کے انکار پر دلہا نے اکیلے ہی شادی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں