ایلٹن چیگمبورا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

 راولپنڈی: زمبابوے کے سابق کپتان ایلٹن چیگمبورا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد زمبابوے کے سابق کپتان ایلٹن چیگمبورا ہر طرز کی انٹر نیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے، 34 سالہ چکمبورا نے 213 ون ڈے ،14 ٹیسٹ اور 54 ٹی ٹونٹی میچز میں زمبابوے کی نمائندگی کی۔

سابق کپتان چکمبورا  تینوں فارمیٹس میں  مجموعی طور پر 281 انٹر نیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ جس میں انہوں نے 5 ہزار 761 رنز بنانے کے ساتھ 138 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

The post ایلٹن چیگمبورا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں