کراچی: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس پی ایس ایل میں مائیک سنبھالیں گے جب کہ کمنٹری پینل میں جونٹی رہوڈز، مارک باؤچر، ڈومینک کارک، رمیز راجہ و دیگر بھی شامل ہیں۔
پی ایس ایل کے باقی چاروں میچز پاکستانی ناظرین کیلیے پی ٹی وی اسپورٹس اور ایک نجی چینل پر براہ راست نشر ہوں گے، لائیو اسٹریمنگ پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر کی جائے گی،اس دوران معروف کمنٹیٹرز گراؤنڈ پرہونے والے ایکشن پر تبصرے اور تجزیے کے لیے موجود ہوں گے۔
ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں شریک 3غیرملکی کمنٹیٹرزجنوبی افریقی جونٹی رہوڈز اور مارک باؤچر، انگلینڈ کے ڈومینک کارک کے ساتھ پاکستانی رمیز راجہ اور بازید خان موجود ہوں گے۔
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس، ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اور عروج ممتاز کے ساتھ طارق سعید بھی ان 4 میچز کے لیے بنائے گئے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ابتدائی مرحلے کی طرح باقی میچز کی پروڈکشن بھی ایچ ڈی کوالٹی میں ہوگی، اس دوران ہاک آئی اور ڈی آرایس کی سہولیات دستیاب ہوں گی، اسپائیڈر کیم، آلٹراموشن اورسپر سلو موشن کیمراز کے ساتھھ فینز کی سہولت کے لیے ڈیٹا ان پٹ بھی جاری رہے گا۔
The post بولنگ کوچ پی ایس ایل میں مائیک سنبھالیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل