اترپردیش: بھارتی جوہری نے دنیا میں سب سے زیادہ ہیرے والی انگوٹھی تیار کی ہے جس کا وزن 165 گرام ہے اور اس میں 12638 ہیرے بہت احتیاط کے ساتھ جوڑے گئے ہیں۔
اس انگوٹھی کو ’میری گولڈ، ہیروں کی انگوٹھی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا ڈیزائن کنول کے پھول کی طرح ہے اور اس طرح یہ دنیا میں سب سے زیادہ ہیروں والی پہلی انگوٹھی ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اس شاہکار کو 25 سالہ ڈیزائنر ہریش بنسل نے ڈیزائن کیا ہے جس کی تیاری میں کئی ماہ کا عرصہ لگا۔ اترپردیش کے اس فنکار نے کہا ہے کہ وہ اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
ہریش نے بتایا کہ یہ کام ان کے لیے قابلِ فخر ہے کیونکہ اتنے سارے ہیروں کو ایک جگہ لگانے کے مناسب ڈیزائن پر وہ دو سال سے غور کر رہے تھے۔ اس دوران وہ بھارت کے ہیروں کے شہر ’سورت‘ میں انگوٹھی سازی کا فن سیکھ رہے تھے۔
اس انگوٹھی کا وزن 165 گرام ہے لیکن اسے کچھ اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے بآسانی پہنا جاسکتا ہے۔ پہلے وہ چاہتے تھے کہ اس پر 10 ہزار ہیرے سما جائیں لیکن دوبارہ غور کرنے پر ڈیزائن میں بعض تبدیلیاں کی گئیں اور آخر کار وہ اس میں 12,638 ہیرے لگانے میں کامیاب رہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک اور بھارتی سنار نے اس سے قبل ایک انگوٹھی تیار کی تھی جس میں 7800 ہیرے لگائے گئے تھے۔
The post بھارتی سنار نے 12 ہزار ہیروں جڑی انگوٹھی تیار کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب