کراچی: سابق کپتان وسیم اکرم آخر کار ساحل سمندر کے بدلے حالات دیکھ کر خوش ہوہی گئے۔
سابق کپتان وسیم اکرم آخر کار ساحل سمندر کے بدلے حالات دیکھ کر خوش ہوہی گئے، سماجی رابطے کی سائٹ پر وسیم اکرم نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے وہاں پر جاری صفائی مہم کو سراہا ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آخر کار کچھ مثبت چیزیں سامنے آنے لگی ہیں، یہاں آکر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے، بڑی زبردست صفائی ہے، ساحل کی صفائی پر میں کراچی والوں کے ساتھ ان لوگوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جو اس صفائی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ خاص طور پر سرفراز اور سی بی سی ٹیم کو سب نے بڑی لگن اور محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔
وسیم اکرم نے طنزیہ یہ بھی کہا کہ مان لیتا ہوں کہ گند ڈالنے والے چند لوگ ہیں جو کراچی کے نہیں، وہ چاند سے آتے ہیں تاہم اب ساحل بہت خوبصورت لگ رہا ہے اور ہم باہر سے آنے والوں کو بھی دکھا سکتے ہیں، اب اس طرح ہی ہم نے ذمہ داری دکھا کر اسے صاف رکھنا ہے۔
The post ساحل سمندر پر صفائی نے وسیم اکرم کو خوش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل