جاپان میں سپرنائنٹینڈو تھیم پارک تیار

اوساکا: سپرنائنٹینڈو اور بالخصوص ماریو گیمز کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری کہ اگلے سال فروری میں جاپان میں ’سپرنائنٹینڈو‘ تھیم پارک کا افتتاح ہورہا ہے۔ اس میں آپ ماریو کی گاڑی (کارٹ) دوڑاسکیں گے اور کوپا (کچھوے نما مخلوق) کے خول کو اچھال سکیں گے۔

جاپان میں یونیورسل اسٹوڈیو کے اندر ماریو تھیم پارک لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے جسے اس سال کھولا جانا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس میں غیرمعمولی تاخیر ہوئی۔ اب اوساکا میں چار فروری 2021 کو اس کا افتتاح کیا جائے گا۔

یونیورسل کری ایٹوو  کے ایگزیکٹوپروڈیوس تھامس جیراٹی کے مطابق اس نئے پارک میں بعض اشیا ایسی ہیں جو اس سے قبل ’دنیا میں کہیں پیش نہیں کی گئی ہیں۔‘ سب سے بڑھ کرماریو کی تمام سیریز پر گیمز اور تھیم پارک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1980 کےبعد سے ماریو اور اس کے دوست کو جس جس روپ میں پیش کیا گیا وہ سب اس تفریح گاہ میں موجود ہوں گے۔

اس کے علاوہ کھانے پینے کی دکانیں، تحفے اور خریداری کی اشیا بھی رکھی گئی ہیں۔ اس میں گیمرز بھی ایک دوسرے سے پنجہ لڑاسکیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں (اسوبی) ورژن رکھا گیا ہے۔ یعنی اصل کھلاڑی اچھلیں گے، بلاک کو مجازی طور پر مکا ماریں گے اور ورچول (مجازی) سکے جمع کرسکیں گے۔

اس سے پہلے مہمانوں کو ہاتھ پر باندھی جانے والی پاور اپ پٹیاں باندھنا ہوں گی جو اسمارٹ فون کی ایپ سے جڑی ہوں گی اور وہاں یہ سکے محفوظ رکھے جاسکیں گے۔ ماریو کا ایک بہت بڑا مجسمہ اور عین اس گیم جیسا قلعہ بھی بنایا گیا ہے جو بڑے بڑے پتھروں سے بنایا گیا ہےجسے ماریو کےمداح اسے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔  کوپا چیلنج کے نام سے ماریو کارٹ والے گوشے میں شائقین عین اسی گیم جیسی کاریں بھی چلاسکیں گے۔ اس میں آگمینٹڈ ریئلٹی پروجیکشن میپنگ اور گرافکس سمیت اسپیشل ایفیکٹس جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل کی جائیں گی۔

اس پورے تھیم پارک کی تیاری میں چھ برس کا عرصہ لگا ہے۔

The post جاپان میں سپرنائنٹینڈو تھیم پارک تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں