دورانِ سفر پلیئرز کورونا کی زد میں آئے، وسیم خان کو خدشہ

 لاہور: پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے سفر کے دوران پلیئرز کے کورونا کی زد میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہاکہ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال سے کروائے گئے تھے،نتائج پر کسی قسم کے شک و شبہے کی قطعاً گنجائش نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ممکن ہے طویل سفر کے دوران کھلاڑی وائرس کی زد میں آگئے ہوں لیکن یہ بات درست نہیں ہے کہ نیوزی لینڈ میں پروٹوکول کی خلاف ورزی کی وجہ سے انھیں کورونا ہوا ہے۔

وسیم خان سے جب پوچھا گیا کہ اتنے سخت قواعد و ضوابط میں کیا یہ دورہ کرنا درست فیصلہ تھا؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ ویسٹ انڈین ٹیم بھی نیوزی لینڈ میں ہے،اس کے کھلاڑیوں نے بھی اسی ماحول میں 14 روز کا قرنطینہ مکمل کیا تب ہی انھیں ٹریننگ کی اجازت ملی ہے۔

ایک سوال پر سی ای او نے کہا کہ فی الحال اس دورے کو کوئی خطرہ لاحق نہیں لیکن ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، امکان ہے کہ پاکستان شاہینز کا نیوزی لینڈ اے کے خلاف 10دسمبر کو شیڈول پہلا میچ منسوخ کر دیا جائے،اس ٹیم کیلیے منتخب کیے گئے کھلاڑی بھی قرنطینہ میں ہیں، جب وہ باہر آئیں گے تو ان کے لیے بغیر کسی پریکٹس کے کھیلنا آسان نہ ہو گا۔

The post دورانِ سفر پلیئرز کورونا کی زد میں آئے، وسیم خان کو خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں