پروٹیزانگلش سیریزپرلٹکتی کوروناکی تلوار ہٹ گئی

کیپ ٹاؤن: پروٹیز انگلش سیریز پر لٹکتی کورونا کی تلوار ہٹ گئی تاہم جمعے کا ملتوی شدہ ون ڈے اب اتوار کو ہوگا۔

کیپ ٹاؤن میں پہلے ون ڈے میچ سے قبل کورونا وائرس کیس سامنے آنے کی وجہ سے دونوں ٹیموں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، مقابلے کو فوری طور پر ملتوی کرتے ہوئے نہ صرف پورے میزبان اسکواڈ کا وائرس ٹیسٹ کروایا گیا بلکہ جنوبی افریقیہ بورڈ بائیوسیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا بھی جائزہ لینا شروع کردیا، اس ساری صورتحال نے ون ڈے سیریز کو خطرے میں ڈال دیا جبکہ مہمان کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا۔

پورے پروٹیز اسکواڈ کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے جبکہ پروٹوکول کی خلاف ورزی کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا، جس سے ایک روزہ سیریز پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹ چکے، ملتوی شدہ میچ اتوار کو ہوگا جبکہ باقی 2 ون ڈے بالترتیب پیر اور بدھ کو ہوں گے،انگلش ٹیم جمعرات کو وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شعیب منجرا نے کہاکہ انگلش ٹیم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بائیوسیکیور ماحول پر بھی سوال اٹھائے تھے، ان کی یہ تشویش منطقی تھی، مثبت ٹیسٹ آنا خود ہمارے لیے بھی باعث حیرت تھا، تازہ ترین ٹیسٹ میں یہ کیس سامنے آنے سے محسوس ہوا کہ شاید بائیوسیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی ہوئی، جس پر ہم نے مکمل تفتیش کی اور یہ علم ہوا کہ پروٹوکولز کی پیروی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ انگلش ٹیم کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز سے قبل اینڈل فیلکوایو اور ڈیوڈ ملر کا نتیجہ مثبت آیا جس کی وجہ سے انٹراسکواڈ وارم اپ میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

The post پروٹیزانگلش سیریزپرلٹکتی کوروناکی تلوار ہٹ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں