ہاتھوں کی 2 اور پاؤں کی 3 انگلیوں سے محروم پلیئرآسٹریلین اوپن میں شامل

 دبئی:  پیدائشی طور پر ہاتھوں کی 2 اور پاؤں کی 3 انگلیوں سے محروم برطانیہ کی فرانسسکا جونز نے آسٹریلین اوپن کے مین راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

فرانسسکا جونز نے دبئی میں جاری کوالیفائنگ ایونٹ میں خود سے زیادہ تجربہ کار جیا جینگ لو کو مات دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلم کے مین ایونٹ میں نشست پکی کر لی، پیدائشی طور پر ان کے دونوں ہاتھوں کی انگوٹھے کے ساتھ 3، 3 انگلیاں ہیں جبکہ پاؤں کی 3 انگلیاں کم ہیں۔

ڈاکٹرزنے کہا تھا کہ وہ کبھی ٹینس نہیں کھیل پائیں گی مگر انھوں نے اپنی ہمت سے سب کو غلط ثابت کردیا ہے۔

The post ہاتھوں کی 2 اور پاؤں کی 3 انگلیوں سے محروم پلیئرآسٹریلین اوپن میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

سائنس

ویب سائٹ کے بارے میں