تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان شاہینز نے کینٹربری کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان شاہینز نے کینٹربری کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

کرائسٹ کے نواح میں واقع لنکن میں مہمان ٹیم نے 170 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،روحیل نذیر 69 اور حسین طلعت 53  رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،کینٹربری کے شین ڈیوی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کینٹربری کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے،ٹائلر لورٹنن نے51 رنز بنائے، چیمبر لین 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے، حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں،پاکستان شاہینز کی ٹیم اپنا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 3جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف کھیلے گی۔

The post تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان شاہینز نے کینٹربری کو شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں