گرین شرٹس کے ویزا مسائل پر آئی سی سی فکرمند

 لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت ممکن بنانے کیلیے آئی سی سی فکرمند ہے جب کہ ویزوں اور سیکیورٹی کیلیے بھارتی بورڈ سے تحریری یقین دہانی طلب کرلی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے،ماضی میں مختلف ایونٹس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کیلیے ویزوں کے حصول میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے روڑے اٹکائے جاتے رہے ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کے وینیو بھی تبدیل کرنا پڑے،انہی خدشات کے پیش نظر پی سی بی نے گذشتہ سال کے وسط میں ہی موقف اختیار کیا تھا کہ بی سی سی آئی گرین شرٹس کو ویزے جاری کرنے کے ساتھ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی تحریری طور پر یقین دہانی کرائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گذشتہ آئی سی سی اجلاس میں بھی اپنا یہ مطالبہ دہرایا تھا، اس ضمن میں نئی پیش رفت یہ ہوئی کہ کونسل نے بھی بھارتی بورڈ سے یقین دہانی طلب کرلی ہے، بی سی سی آئی نے جواب دینے کیلیے وقت مانگ لیا۔

دریں اثناء یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے ایک بار پھر کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہونے کی ضمانت بھی دی جائے،اس معاملے پر ایک عرصہ سے ڈیڈلاک پایا جاتا ہے،بھارتی حکومت کسی بھی کرکٹ ایونٹ کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کو تیار نہیں،اس صورتحال میں ورلڈ کپ کا بھارت میں انعقاد آئی سی سی کیلیے خاصا گھاٹے کا سودا ثابت ہوسکتا ہے۔

The post گرین شرٹس کے ویزا مسائل پر آئی سی سی فکرمند appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں