آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی تنزلی، ساتویں نمبر پر آگئے

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کراچی ٹیسٹ میں کوئی بڑی اننگز نہ کھیلنے پانے والے میزبان ٹیم کے کپتان رینکنگ میں پھسلتے ہوئے چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، ٹاپ 5میں شامل کین ولیمسن، سٹیو سمتھ، مارنس لبوشین، ویرات کوہلی، جو روٹ اپنی پوزیشنز پر برقرار ہیں۔

بابراعظم کی چھٹی پوزیشن پر اب چتیشور پجارا نے قبضہ جمالیا ہے، اجنکیا راہنےآٹھویں، ہینری نکلس نویں اور بین سٹوکس دسویں نمبر پر ہیں، کوئی پاکستانی بولر ٹاپ 10میں شامل نہیں، اس فہرست میں بالترتیب پیٹ کمنز، سٹورٹ براڈ، نیل ویگنر، جوش ہیزل ووڈ، ٹم سائودی، جیمز اینڈرسن، کاگیسو ربادا، روی چندرن ایشون، جسپریت بمرا اور جیسن ہولڈر کے نام موجود ہیں۔

The post آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی تنزلی، ساتویں نمبر پر آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں