معروف فٹبال کوچ کا صدر ٹرمپ سے امریکی اعلیٰ سول اعزاز لینے سے انکار

 واشنگٹن: فٹبال کوچنگ میں عالمی شہرت رکھنے والے این ایف ایل کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے امریکا کے سب سے بڑا سول ایوارڈ کو صدر ٹرمپ کے یہاتھوں لینے سے انکار کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی نیشنل فٹبال لیگ کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے صد ٹرمپ کے ہاتھوں کو اعلیٰ سول ایوارڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ حامیوں کے حملے پر احتجاجاً ایوارڈ نہیں لوں گا۔

نیوانگلینڈ پیٹریاٹس سے تعلق رکھنے والے کوچ بل بیلچک نے کہا کہ جب پہلی بار صدارتی تمغۂ آزادی دینے کی پیش کش کی گئی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے تاہم پچھلے ہفتے ٹرمپ کے حامیوں کے کانگریس پر کے بعد انہوں نے اپنا خیال بدل لیا۔

یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر دھاوا، 4 افراد ہلاک

معروف فٹبال کوچ نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی گہری دوستی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر حملہ شرمناک عمل ہے اور وہ کسی طور ایسے شخص نے ایوارڈ نہیں لیں گے جو بالواسطہ بھی اس میں ملوث ہو اور وہ چاہے ان کا بہترین دوست ہی کیوں نہ ہو۔

 

صدارتی تمغۂ آزادی امریکا کی سلامتی یا قومی مفادات کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے، فٹبال کوچ بل بیلچک امریکا کے لیے نے ریکارڈ ساز 6 سپر باؤل ٹائٹل اپنے نام کیے اور انہیں این ایف ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کوچز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

 

The post معروف فٹبال کوچ کا صدر ٹرمپ سے امریکی اعلیٰ سول اعزاز لینے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

سائنس

ویب سائٹ کے بارے میں