13 مرتبہ رد کیے جانے کے بعد مشفیق الرحیم آئی پی ایل ڈرافٹ سے باہر

ڈھاکا: بنگلادیشی وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے 13 مرتبہ رد کیے جانے پر اس بار آئی پی ایل کیلیے خود کو رجسٹر ہی نہیں کرایا۔

گذشتہ تمام ایڈیشن میں مشفیق الرحیم نے اپنا نام نیلامی کی خاطر پیش کیا مگر کسی نے بھی منتخب نہیں کیا، اس لیے اب انھوں نے خود کو رجسٹرڈ ہی نہیں کرایا۔

گذشتہ روز آئی پی ایل گورننگ باڈی نے انکشاف کیا تھا کہ 14 ویں ایڈیشن کیلیے ایک ہزار 97 کرکٹرز نے خود کو رجسٹرڈ کرایا،نیلامی 18 فروری کو ہوگی۔

بی سی بی کرکٹ آپریشن کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان کا کہنا ہے کہ اس بار 5 بنگلادیشی کرکٹرز شکیب الحسن، مستفیض الرحمان، سومیا سرکار، لٹن داس اور محمود اللہ نے خود کو آئی پی ایل نیلامی کیلیے پیش کیا ہے۔

 

The post 13 مرتبہ رد کیے جانے کے بعد مشفیق الرحیم آئی پی ایل ڈرافٹ سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں