مسلسل تیسری مرتبہ 150رنز، روٹ نے بریڈمین کا ریکارڈ برابرکردیا

چنئی: انگلش کپتان جو روٹ نے ڈان بریڈ مین کا ایک اہم ریکارڈ برابرکردیا، وہ مسلسل تیسری مرتبہ 150 سے زائد کی اننگز کھیلنے والے پہلے کپتان بن گئے۔

بھارت سے پہلے ٹیسٹ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ڈان بریڈ مین کا ایک اہم ریکارڈ برابرکردیا، وہ آسٹریلیا کے آنجہانی عظیم بیٹسمین کے بعد مسلسل تیسری مرتبہ 150 سے زائد کی اننگز کھیلنے والے پہلے کپتان بن گئے، روٹ لگاتار 3  ٹیسٹ میچز میں 150 سے زائد کی اننگز کھیلنے والے مجموعی طور پر ساتویں پلیئر ہیں۔

اس ریکارڈ میں انھوں نے مدثرنذر، ظہیر عباس، ڈان بریڈ مین، ویلی ہیمنڈ، ٹام لیتھم اور کمارسنگاکارا کو جوائن کیا ہے، لیتھم اور سنگاکارا کو لگاتار 4  ٹیسٹ میچز میں 150 سے زائد کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

 

The post مسلسل تیسری مرتبہ 150رنز، روٹ نے بریڈمین کا ریکارڈ برابرکردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں