ابوجہ: نائیجریا میں 49 سالہ خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے جب کہ چار سال قبل بھی ان کے یہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نائیجیریا میں ایک ماں نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔ 49 سالہ ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے 4 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کو جنم دیا جب کہ 6 سال قبل بھی ان کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
والدین نے چھ بچوں کے نام انگریزی حرف ایم سے شروع ہونے والے نام رکھے ہیں یعنی مریکل، میرسی، میرٹ، ماروس، مارویلز اور میرابل۔ جوڑے کے 8 بچے ہوچکے ہیں جس پع وہ بہت خوش ہیں۔
حیران کن طور پر بچوں کی پیدائش گھر پر ہی ہوئی جس میں محلے کی چند خواتین نے مدد کی تھی۔ ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن کی شادی 1994 میں ہوئی تھی تاہم وہ 21 برس تک ماں بننے سے محروم رہیں۔ پہلی بار 2015 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے بی بی سی کے مقامی صحافی کو بتایا کہ 21 سال بعد جڑواں اور اب 6 بچوں کی پیدائش کی وجہ دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج اور مساج ہے۔ یہ اولاد سے محروم جوڑوں کے علاج کا مقامی طریقہ ہے جو صدیوں سے رائج ہے۔
واضح رہے کہ 2009 میں امریکی خاتون بیک وقت 8 بچوں کو جنم دیکر امریکا میں ہی 1997 میں 7 بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ توڑا تھا جو تاحال برقرار ہے۔
The post نائیجیریا میں 49 سالہ خاتون کے یہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » صحت