پی سی بی نے 66 ورلڈ ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کو ایوارڈ سے نواز دیا

 کراچی: پی سی بی نے 66 ورلڈ ریکارڈ بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم کو ایوارڈ سے نواز دیا۔

پی سی بی نے عالمی ریکارڈ ہولڈر نوجوان کی پذیرائی کرتے ہوئے مارشل آرٹ کھلاڑی محمد راشد نسیم کو پی ایس ایل 6 کے دوران ہیرو ایوارڈ سے نوازا ہے۔

یہ ایوارڈ نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے میچ کے بعد تقریب میں دیا گیا۔ راشد نسیم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 66 ریکارڈز قائم کر چکے ہیں جب کہ راشد نسیم کی اکیڈمی کے عالمی ریکارڈز کی تعداد 81 ہو چکی ہے۔

The post پی سی بی نے 66 ورلڈ ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کو ایوارڈ سے نواز دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں