کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے تیسرے میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کرس لین فہیم اشرف کی گیند پر سالٹ کے ہاتھوں صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے جیمس ونس کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم 52 کے مجموعی اسکور پر جیمس ونس 16 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹ سے شکست دیدی، پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنائے جب کہ لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کیا۔
The post ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل