کراچی: پی ایس ایل 6 میں شریک کرکٹر کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اورغیرملکی کھلاڑیوں کے تحفظات کے پیش نظر بائیو سیکور ببل میں موجود تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے فوری طور پر کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل کورونا کا شکار کھلاڑی کو علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
واضح رہے پی سی بی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کو پہلے ہی بائیوسیکیورببل کی خلاف ورزی کرنے پر 3 دن کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کے دوبارہ سے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
The post پی ایس ایل 6؛ افتتاحی میچ سے قبل ایک کھلاڑی کورونا میں مبتلا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل