معروف باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

 کراچی: پاکستان کے معروف انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم کے نکاح کی تقریب سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی، محمد وسیم ہفتہ کو دلہن بیاہ کر لائیں گے، وہ بارات کیلیے مشہور ڈیزائنر اسمعیل فرید کی تیار کردہ شیروانی پہنیں گے،کوٹ ڈیزائن کی شیروانی میں سونے کے بٹن جڑے گئے ہیں۔

پروفیشنل باکسر کی اہلیہ تابندہ تمثیل پیشے سے ڈاکٹر ہیں،ولیمہ کی تقریب بھی کراچی میں یکم مارچ کو ہوگی۔

The post معروف باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج میں بندھ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں