کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں جب کہ
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان، احمد صفی عبد اللہ، علی خان، آصف علی، فہیم اشرف، فواد عالم، لیوس گریگری، الیکس ہیلز، حسن علی، حسین طلعت اور افتخار احمد شامل ہیں
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک ایک، ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ہی ناقابل شکست رہے ہیں۔
The post اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل