’’بجلی عارضی ہے لیکن جنریٹر مستقل چلتا ہے‘‘

 لاہور:  بجلی عارضی ہے لیکن جنریٹر مستقل چلتا ہے، شاداب خان نے حسن علی کی عمدہ کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیسر کی کارکردگی کو سراہا، انھوں نے حسن علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اللہ تعالیٰ محنت کا پھل ضرور دیتا ہے، میچ میں 10 وکٹیں لینے پر بہت بہت مبارک ہو‘‘۔

حسن علی کے وکٹ حاصل کرنے پر جشن منانے کے انداز پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’بجلی عارضی ہے لیکن جنریٹر مستقل چلتا ہے‘‘۔

The post ’’بجلی عارضی ہے لیکن جنریٹر مستقل چلتا ہے‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں