گوادر کرکٹ اسٹیدیم کی خوبصورتی نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی

 دبئی: گوادرکرکٹ اسٹیدیم کی خوبصورتی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سمیت دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی.

آٗئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر پر سحر انگیز  گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کی ہیں اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر سب کو چیلنج بھی دیا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی اور خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو اس کی تصاویر کو سامنےلایا جائے۔

آئی سی سی کے اس چیلنج کے بعدد فینز کیپ ٹاون سمیت دوسرے اسٹیڈیمز کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔ گزشتہ روز گوادرمیں کارریلی کی نمائش کے ساتھ کرکٹ میچ بھی تصاویر وائرل ہوئیں تو اس کی دھوم مچ گٗئی ہے۔

پاکستان  میں سکیورٹی حالات میں بہتری کے بعد  انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پاکستان پسندیدہ ترین ملک بنتا جارہا ہے۔

The post گوادر کرکٹ اسٹیدیم کی خوبصورتی نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں