لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ

 کراچی: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے ساتویں میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو سہیل خان، شاہنواز اور کارلوس بریتھ ویٹ نے پاور پلے میں نپی تلی بولنگ کی جس کے بدولت لاہور قلندرز دو وکٹ گنواکر صرف 25 رنز بناسکی۔

فخرزمان 9 رنز بنانے کے بعد شاہنواز دھنی کا شکار بنے اور کپتان سہیل اختر کی وکٹ 7 رنز پر کارلوس بریتھ ویٹ کے حصے میں آئی۔

ملتان سلطانز نے آؤٹ آف فارم سہیل تنویر کی جگہ سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز نے راشد خان کی غیر موجودگی میں جوئے ڈینلی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جب کہ سلمان آغا کو باہر بٹھا کر ان کی جگہ سلمان مرزا کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

The post لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں