راشد نسیم نے گنیزورلڈ ریکارڈ مقابلے میں ایک بارپھربھارتی کھلاڑی کوشکست دے دی

 کراچی: راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ مقابلے میں ایک مرتبہ پھر بھارتی کھلاڑی کوشکست دے دی۔

پاکستانی نوجوان کا عالمی ریکارڈز بنانے کا سفر جاری ہے، کورونا کے باوجود راشد نسیم ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہورہے ہیں۔ راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ مقابلے میں ایک مرتبہ پھر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے دی،راشد نسیم کا سال20 21 کا پہلا اورانفرادی طور پر64 واں ریکارڈ منظور کرلیا گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے زریعے تصدیق کر دی۔ راشد نے گزشتہ سال 20 ریکارڈز بنائے تھے۔

دوسری جانب راشد نسیم کی اکیڈمی اب تک 78 ریکارڈز قائم کر چکی ہے، اس مرتبہ راشد نسیم نے 3 منٹ میں 10 کلو وزن کے ساتھ 159 ماشل آرٹس ککس مارکرعالمی ریکارڈ بنا کر بھارتی کھلاڑی کو شکست دی، نرائن نے138 ککس ٹارگٹ پر ہٹ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ گنیز ورکڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کے کارنامہ کی تفصیلات ویب سائٹ پربھی جاری کر دیں، راشد نسیم کو بروس لی آف پاکستان کے لقب سے نوازا گیا ہے، گنیزورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم سے خصوصی طورپررابطہ کیا، دریں اثناء راشد نسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈزکی سینچری بناناچاہتا ہوں، سرکاری سطح پرسرپرستی سے خواب پورا ہو سکتا ہے۔

The post راشد نسیم نے گنیزورلڈ ریکارڈ مقابلے میں ایک بارپھربھارتی کھلاڑی کوشکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں