لائیو پریس کانفرنس کے دوران بارسلونا کے کوچ کی ناک سے خون بہنے لگا

میڈرڈ: فٹبال کلب بارسلونا کے معروف کوچ رونالڈو کومین کی ناک سے لائیو پریس کانفرنس کے دوران خون بہنے لگا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کی عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب کے ولندیزی کوچ براہ راست پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوال کے جواب دے رہے تھے کہ ان کی ناک سے خون سے بہنا شروع ہو گیا۔

ملک میں اسپینش پریمیر لیگ کے 25 ویں راؤنڈ کا آغاز ہو رہا ہے جس میں بارسلونا اور اشبیلیہ کے درمیان کل مقابلہ ہوگا اور اسی لیے کوچ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ ناک سے خون کو صاف کرنے کے باوجود جب خون آنا بند نہ ہوا تو کومین پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔

اس سے قبل بھی ایک پریس کانفرنس میں بارسلونا کے کوچ کی ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا جس کی وجہ دل کا عارضہ کے باعث خون کے بہاؤ کی ادویہ استعمال کرنا ہے اور معالجین کا کہنا ہے کہ کوچ کی صحت کے لیے یہ بہتر ہے۔

 

The post لائیو پریس کانفرنس کے دوران بارسلونا کے کوچ کی ناک سے خون بہنے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں