لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی دو وکٹیں گر گئی ہیں۔ جنوبی افریقا کے ریزا ہنڈرکس اور جے جے سمٹس دونوں کی وکٹیں محمد نواز نے لی ہیں۔
لاہور میں ہونے والے دونوں ٹیموں کے تیسرے اور فیصلہ کُن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اس موقعے پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں تیسرے ٹی 20 مقابلے کے لیے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں قومی اسکواڈ سے خوش دل شاہ، افتخار احمد اور حارث رؤف کو ڈراپ کردیا گیا ہے جب کہ قومی ٹیم میں حسن علی، زاہد محمود اور آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔ کھیل کے آغاز سے قبل وقار یونس نے زاہد محمود کو ٹی 20 کیپ دی۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں ایک ایک میچ سے برابر ہے اور آج اس کا فیصلہ کُں میچ لاہور میں ہورہا ہے۔
The post فیصلہ کُن ٹی ٹوئینٹی ٹاکرا، پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل