کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سچائی بیان کرنے پر میرا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔
اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے ایکسپریس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کر دیا، لگتا ہے کہ ایسا بھارت کے خلاف سچائی بیان کرنے پر کیا گیا، میں اپنے ملک سے پیار کرتا ہوں، کوئی بھی پابندی مجھے سچ اور حق گوئی سے نہیں روک سکتی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سچ بیان کیا ہے اور آئندہ بھی حق اور سچائی پر ڈٹا رہوں گا، اگر سماجی رابطے کے ذریعہ ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے تو اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
The post بھارت کے خلاف سچ بولنے پر میرا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا، جاوید میانداد appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل