کراچی کے بعد راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی ا فریقہ کی شیڈول ٹیسٹ میچز کی وجہ سے راولپنڈی شہر کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی اور ٹریفک کی بندش اور جڑواں شہروں میں سفر کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میٹرو بس سروس کو بند کرنے سے ہزاروں کی تعدا د میں سفر کرنے والے مسافروں، طالب علموں اور شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار فروری کو راولپنڈی میں شیڈول میچز کے مقررہ روٹ پلان کو تبدیل کردیا ہے اور صبع سات بجکر بیس منٹ پر دونوں کرکٹ ٹیموں کو گراونڈ پہنچا دیا گیا۔ اس دوران شمس آباد سے فیض آباد تک روڈ کو دنوں طرف سے بلاک کردیا اور 8 بجے ٹیمیں گراونڈ میں پہنچ گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیرآعظم اور وزیراعلی پنجاب شہریوں کی آسانی کے لئے کرکٹ اسٹیڈیم کو شہر سے باہر نیو انٹرنیشنل اسلام آباد ائر پورٹ کے پاس منتقل کردیں تاکہ شہریوں سکھ کا سانس لے سکیں، کرکٹ ملک کا مقبول ترین کھیل ہے ایک غیر ملکی ٹیم کے پاکستان کے آنے سے شہریوں کی زندگی مفلوج ہوجاتی سیکورٹی کے نام پر روڈز کو بند کردیا جاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے راولپنڈی بین القوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرکے شہریوں پر بہت بڑا احسان کیا تھا لیکن اب شہر کی آبادی بڑھ گئی ہے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ مری روڈ سے لوگ لاکھوں کی تعداد میں سفر کرتے ہیں اور مری روڈ کی بندش سے ٹریفک کا بہاو ائی جے پرنسپل روڈ ، ائر پورٹ روڈ، ڈبل روڈ، راول روڈ، صاد ق آباد روڈ پر منتقل کردی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میٹرو بس کے شیدول کو بھی تبدیل کردیا جاتاہے کیا ایک میچ کے لیے عوام کی عزت نفس کا مذاق اڑنا درست نہیں ہے روڈز کی بندش سے شہری سارا دن خوار ہوجاتے ہیں شہر سے باہر کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کردیا جائے۔

The post کراچی کے بعد راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں